ایران میں شادی کی تقریب پر امریکی حملہ جنگی جرم ہے، یمن کی قومی انسانی حقوق کمیٹی

02 ستمبر, 2026 15:32

شیعیت نیوز : یمن کی قومی انسانی حقوق کمیٹی نے ایران کے صوبہ ہرمزگان کے شہروں کوہستک اور سیریک میں ایک شادی کی تقریب پر امریکی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ کمیٹی نے اس مجرمانہ کارروائی کو بین الاقوامی انسانی قوانین اور جنیوا کنونشنز کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ داران کے خلاف بین الاقوامی عدالتوں میں فوری کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق، کمیٹی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ امریکہ نے ہرمزگان کے ایک پرامن رہائشی علاقے اور وہاں جاری شادی کی تقریب کو وحشیانہ نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ بیان میں اس واقعے کو مکمل جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بے گناہ شہریوں کا خون بہانے اور ان میں خوف و ہراس پھیلانے کی مکمل قانونی ذمہ داری براہِ راست امریکی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بے گناہ شہریوں اور شادی کی تقریب پر حملہ امریکی مایوسی کا واضح ثبوت ہے، ابراہیم عزیزی

یمنی انسانی حقوق کمیٹی نے اس اندوہناک واقعے کی فوری، آزادانہ اور بین الاقوامی تحقیقات کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام اور اس حملے کے ذمہ داروں کے خلاف جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم کے عنوان سے مقدمات چلائے جانے چاہئیں، کیونکہ کسی بھی بہانے سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کا جواز ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔

کمیٹی نے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی کونسل اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے بھی پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے ادا کریں اور دوہرے و امتیازی معیار کی منافقانہ پالیسی کو فوری طور پر ختم کریں۔ بیان کے آخر میں اقوام اور ممالک کے حق دفاع، حاکمیت اور سلامتی پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ عالمی برادری اس امریکی جارحیت کی واضح مذمت کرے اور ایسے مجرمانہ واقعات کی تکرار روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔

4:19 شام ستمبر 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔