بے گناہ شہریوں اور شادی کی تقریب پر حملہ امریکی مایوسی کا واضح ثبوت ہے، ابراہیم عزیزی

02 ستمبر, 2026 15:30

شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین ابراہیم عزیزی نے ایران کے خلاف حالیہ امریکی جارحیت پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کی تقریب اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا نام نہاد انسانی حقوق کے محافظوں کی مایوسی کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے علاقے کوہستک میں ایک شادی کی تقریب کو نشانہ بنانا اور بے گناہ شہریوں کا بہیمانہ قتل، انسانی حقوق کے جعلی علمبرداروں کی انتہائی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے اس سفاکانہ حملے کو میناب اور لامرد میں ہونے والے سابقہ امریکی مظالم کی تکرار قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : صوبہ الانبار میں حشد الشعبی کی بڑے پیمانے پر فوجی تعیناتی، اہم چیک پوسٹیں قائم

ابراہیم عزیزی نے مجرموں کو سخت انتباہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ بات سب پر واضح رہنی چاہیے کہ ان سنگین جرائم کو کسی صورت سزا کے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی طاقت یا ہتھکنڈہ ان جرائم کے ذمہ داروں کو ایرانی مسلح افواج کے کڑے انتقام اور آہنی ارادے سے ہرگز محفوظ نہیں رکھ سکے گا۔

واضح رہے کہ بدھ کی شام ایران کے جنوبی صوبہ ہرمزگان کے شہر بندرِ کوہستک میں غاصب امریکی فورسز نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک رہائشی علاقے اور وہاں جاری شادی کی تقریب کو براہِ راست نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں کئی بے گناہ افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

4:21 شام ستمبر 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔