امریکی فضائی جارحیت پر بزدل دشمن کو تباہ کن ضربیں لگائیں گے، ایرانی مسلح افواج
ایرانی مسلح افواج
شیعیت نیوز : ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف اور مرکزی ہیڈ کوارٹر حضرت خاتم الانبیاءؐ نے اعلان کیا ہے کہ سیستان و بلوچستان اور ہرمزگان کے بعض علاقوں پر امریکی فوج کی فضائی جارحیت کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج بزدل اور شرپسند امریکی دشمن کو تباہ کن اور منہ توڑ ضربیں لگائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی دشمن کا سریک کے رہائشی علاقے پر مجرمانہ حملہ، شادی کی تقریب نشانہ
جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گرد امریکی فوج خطے میں جتنی زیادہ شرارتوں پر اصرار کرے گی، اسے اتنے ہی زیادہ اور بھاری نقصانات برداشت کرنا پڑیں گے۔ ایرانی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ ہم بارہا اعلان کر چکے ہیں اور ہمارا عزم ہے کہ ہم کسی بھی صورت میں غیور ایرانی عوام کے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور امریکی دشمن پر بھاری قیمت مسلط کر کے رہیں گے۔







