سنٹکام کا ایران کے خلاف نئے حملوں کا دعویٰ، بندرعباس، قشم اور سیریک میں دھماکوں کی آوازیں

01 ستمبر, 2026 19:11

شیعیت نیوز : امریکی سنٹرل کمانڈ (سنٹکام) نے منگل کو ایک باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے ایران کے خلاف نئے امریکی حملے شروع کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی افواج کے مطابق یہ تازہ ترین کارروائیاں ایران میں پاسداران انقلاب اسلامی کے اہداف کے خلاف شروع کی گئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، سنٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے (ایران کے وقت کے مطابق 19:30) پر یہ کارروائیاں کی گئیں۔ امریکی فوج کا دعویٰ ہے کہ یہ حملے آبنائے ہرمز میں ایران کی حالیہ سرگرمیوں اور خطے میں تعینات امریکی فوجیوں پر مبینہ حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 دہشت گرد جہنم واصل

دوسری جانب مقامی ذرائع نے بندرعباس، قشم اور سیریک کے علاقوں میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی اطلاع دی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے رواں ہفتے کے آغاز میں ایران کے جزیرہ لارک پر بھی جارحیت کرتے ہوئے حملے کیے تھے، جن کا ایرانی مسلح افواج کی طرف سے انتہائی سخت جواب دیا گیا تھا۔

ایران نے امریکی جارحیت پر سخت ردعمل دیتے ہوئے دشمن کو سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔ ایک اعلیٰ ایرانی اہلکار نے پیر کے روز غیر ملکی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ امریکا کے کسی بھی نئے حملے یا جارحیت کا جواب ہر صورت میں "دسیوں گنا زیادہ طاقت” کے ساتھ دیا جائے گا۔

8:01 شام ستمبر 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔