اردن میں امریکی فوجی اڈے پر دردناک ضربیں لگائیں، اعلیٰ ایرانی سکیورٹی ذرائع

01 ستمبر, 2026 11:24

شیعیت نیوز : ایک اعلیٰ سطح کے ایرانی سکیورٹی ذریعے نے المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں کی شدت کے حوالے سے تفصیلات بیان کی ہیں۔ ذریعے نے واضح کیا کہ مسلح افواج نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غلطی یا نئی جارحیت کا سامنا ایران کے مزید شدید اور وسیع ردِعمل سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : خطے میں سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اعتماد اور تعاون ناگزیر ہے، ایرانی صدر

انہوں نے مزید کہا کہ تہران نے امریکہ کی حالیہ جارحیت کا طاقت کے ساتھ جواب دیا اور اردن میں اس کے فوجی اڈے کو دردناک ضربیں لگائیں۔ ایرانی ذریعے نے واضح کیا کہ امریکی حکام خطے اور دنیا میں کسی بھی دوسرے فریق سے بہتر طور پر جانتے ہیں کہ ایران کے فیصلہ کن ردِعمل کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور نقصانات کی شدت اور حجم کتنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیان بازی اور بے بنیاد دعوے صرف اس مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں جو انہیں زمینی حقائق سے آگاہ ہونے کے بعد لاحق ہوئی ہے۔

12:23 شام ستمبر 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔