مسلمانوں کا انتشار اور تفرقہ ان کی پسماندگی کا سبب ہے، شیخ ابراہیم زکزاکی

01 ستمبر, 2026 11:19

شیعیت نیوز : نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی نے جشنِ میلادِ رسول اکرم (ص) اور ہفتۂ وحدتِ کی مناسبت سے ابوجا میں مسلمانوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ اس پرنور تقریب میں نائیجیریا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شیخ زکزاکی نے رسولِ اکرم (ص) کے اعلیٰ اخلاق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ (ص) نے اپنے حسنِ اخلاق، عفو و درگزر اور مہربانی کے ذریعے دشمنوں پر غلبہ حاصل کیا۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ آپ (ص) نے اذیت پہنچانے والوں کو بھی معاف کیا، اس لیے رسولِ خدا (ص) امتِ مسلمہ کے لیے بہترین اخلاق اور نیک کردار کا اعلیٰ نمونہ اور معیار ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں : پولیس اور سی ٹی ڈی کا بڑا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کے ٹھکانے مسمار

انہوں نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ آج امت کو درپیش کمزوری اور پسماندگی کا ایک اہم سبب ان کا باہمی انتشار اور تفرقہ ہے۔ شیخ زکزاکی نے اپیل کی کہ مسلمان اسلام کے مفاد میں متحد اور منظم ہوں، کیونکہ ان کا اتحاد ان کی عزت و اقتدار کو دوبارہ بحال کرسکتا ہے جبکہ اسلام کے دشمنوں کو مسلمانوں کے اختلافات سے ہی فائدہ پہنچتا ہے۔

اپنے خطاب کے آخر میں شیخ زکزاکی نے امتِ مسلمہ کے مستقبل کے حوالے سے بھرپور امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی موجودہ صورتِ حال ہمیشہ برقرار نہیں رہے گی۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دین مضبوط و مستحکم ہوگا اور ان شاء اللہ امتِ مسلمہ کی طاقت اور عزت دوبارہ بحال ہوگی۔ واضح رہے کہ یہ تقریب رسولِ گرامی اسلام (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کے موقع پر منعقد کی گئی۔

12:17 شام ستمبر 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔