پولیس اور سی ٹی ڈی کا بڑا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کے ٹھکانے مسمار

31 اگست, 2026 17:24

شیعیت نیوز : لکی مروت میں تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں جنید اور منظور کے ٹھکانے مسمار کر دیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ آپریشن کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کے خلاف کیا گیا، جس کی قیادت ایس ڈی پی او لکی نے کی۔ آپریشن میں سی ٹی ڈی لکی، ایس ایچ او سٹی لکی اور آر آر ایف پولیس لائنز کے اہلکاروں نے بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ حصہ لیا اور کارروائی کا دائرہ شیخ خولہ، عبدالخیل، شاہ حسن خیل، سربند اور وندہ خانہ گل سمیت ملحقہ پہاڑی علاقوں تک پھیلایا گیا، جہاں گاؤں عبدالخیل میں مفرور دہشت گردوں کے ٹھکانے مسمار کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 دہشت گرد جہنم واصل

پولیس حکام کے مطابق دونوں مطلوب دہشت گرد ایف سی اہلکاروں کے اغوا، نارکوٹکس اہلکار اور جیل پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔ کارروائی کے دوران گھر گھر تلاشی کے نتیجے میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ ایک پستول اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والی دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔

آئی جی خیبر پختونخوا نے اس کامیاب کارروائی پر لکی پولیس اور سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی رٹ برقرار رکھنے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹارگٹڈ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔

6:14 شام اگست 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔