رسولِ اعظمؐ اور امام حسینؑ کے جلوسوں کیلئے لائسنس کی شرط افسوسناک ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ربیع الاول خوشیوں کا مہینہ ہے جس میں سردار الانبیاء (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کی ولادت ہوئی۔ اسی ماہ امام مہدی (ع) کی امامت کا آغاز اور رسول اکرم (ص) کا حضرت خدیجۃ الکبریٰ (س) سے نکاح ہوا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ مسلمان ایک خدا، رسول، قرآن اور قبلہ کے ماننے والے ہیں مگر برداشت کی کمی کے باعث معمولی اختلافات پر الجھ رہے ہیں، جبکہ دشمن ہمارے خلاف متحد ہیں۔
انہوں نے سیرت النبی (ص) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حضور (ص) نے میثاق مدینہ کے ذریعے مختلف مذاہب کو ایک جگہ اکٹھا کیا اور وہ کائنات کے لیے رحمت بن کر آئے۔ حافظ ریاض نجفی نے حکمرانوں کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ عید میلاد النبی (ص) اور حضرت امام حسین (ع) کے جلوسوں کے لیے تو لائسنس کی شرط رکھی جاتی ہے، جبکہ باقی ہر طرح کے برے کام بغیر اجازت کے کیے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ راجہ ناصر عباس سے یو اے ای کے سرمایہ کار ڈاکٹر بو عبداللہ کی ملاقات، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر گفتگو
اتحاد تنظیمات مدارس کے ایک ذمہ دار کی جانب سے مکتب تشیع کی کتب کو غیر معتبر قرار دینے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گستاخانہ کتابوں ’رنگیلا رسول‘ اور ملعون سلمان رشدی کی ’شیطانی آیات‘ کے تمام حوالے آپ کی کتب صحاح ستہ سے لیے گئے تھے۔ انہوں نے مولانا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ناراض نہ ہوں، مگر جن سے آپ دین لے رہے ہیں وہ 80 ہجری میں پیدا ہوئے، جبکہ جن سے ہم نے دین لیا وہ خانہ کعبہ میں پیدا ہوئے اور ہمیشہ رسول خدا (ص) کے ساتھ رہے۔
حافظ ریاض نجفی نے واضح کیا کہ ہم جن شخصیات کو مانتے ہیں وہ معصوم ہیں۔ انہوں نے اس تاریخی حقیقت کو بھی اجاگر کیا کہ ہمارے چھٹے امام، حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے جو عظیم یونیورسٹی قائم کی تھی، اس میں مکتب حنفی کے امام، امام ابو حنیفہ بھی زیر تعلیم رہے اور وہ امام جعفر صادق علیہ السلام کے شاگرد ہیں۔







