کوئٹہ میں قرآن اکیڈمی کے قیام پر مشاورتی اجلاس، علامہ سید ہاشم موسوی سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء کی شرکت

11 اکتوبر, 2026 12:51

شیعیت نیوز : حکومت بلوچستان کے محکمہ ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام کوئٹہ میں قرآن اکیڈمی کے قیام، اس کے تعلیمی نصاب، انتظامی ڈھانچے اور دائرۂ کار کی تشکیل کے حوالے سے ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علماء کرام، دانشوروں اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : مسلمان قرآن پر عمل کرتے تو آج دنیا پر حکمرانی کر رہے ہوتے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

اجلاس کی صدارت سیکرٹری کالجز، ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن محمد ہاشم غلزئی نے کی، جبکہ امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، ڈاکٹر عطاء الرحمٰن، مختلف مکاتبِ فکر کے علماء، ممتاز دانشوروں اور محکمے کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں مجوزہ قرآن اکیڈمی کے بنیادی اہداف، تعلیمی نصاب، انتظامی ڈھانچے اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا، اور شرکاء نے اکیڈمی کے تعلیمی و انتظامی امور کو مؤثر انداز میں ترتیب دینے کے مختلف پہلوؤں پر اپنی آراء پیش کیں۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اس مشاورتی نشست کا بنیادی مقصد تمام مکاتبِ فکر کے علماء اور دانشوروں کی باہمی مشاورت سے قرآن اکیڈمی کے لیے ایک جامع اور متفقہ فریم ورک تشکیل دینا ہے، تاکہ دینی تعلیمات کے فروغ اور انتظامی امور کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

2:06 شام اکتوبر 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔