سعودی عرب کے ساتھ فیصلہ کن مقابلہ جاری رہے گا، انصاراللہ
انصاراللہ یمن
شیعیت نیوز : تحریک انصار اللہ یمن کے سیاسی دفتر نے اپنے ایک اہم بیان میں واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ فیصلہ کن مرحلے میں مقابلہ ‘محاصرے کے مقابلے میں محاصرہ’ اور ‘کشیدگی کے مقابلے میں کشیدگی’ کی بنیاد پر جاری رہے گا، یہاں تک کہ یمنی عوام کے تمام جائز اہداف حاصل ہو جائیں۔ بیان میں زور دیا گیا کہ یمن کی تاریخ گواہ ہے کہ یہ سرزمین ہمیشہ جارح قوتوں کا قبرستان ثابت ہوئی ہے اور ہر جارح کا حتمی انجام تاریخ کے کوڑے دان میں جانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : قاہرہ میں فلسطینی قومی مذاکرات کا نیا دور شروع، حماس اور الفتح سمیت مزاحمتی تنظیموں کی شرکت
اسی تناظر میں یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سعودی دشمن کے ٹھکانوں پر یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے حملے مکمل طور پر جائز، سوچے سمجھے اور دانشمندانہ ہیں۔ ان کارروائیوں کا واحد مقصد ریاض کو جارحیت ختم کرنے اور ظالمانہ محاصرہ اٹھانے پر مجبور کرنا ہے۔
انہوں نے صنعاء کے فیصلوں کی خودمختاری پر زور دیتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ ہماری دفاعی کارروائیوں کا محور صرف یمنی عوام کے مفادات ہیں اور ان کارروائیوں کے دوسروں پر مرتب ہونے والے نتائج ہماری تشویش کا موضوع نہیں ہیں۔







