وسط مدتی انتخابات میں شکست کا خوف، ٹرمپ کا ایران جنگ میں ناکامی کا ملبہ وزیرِ جنگ پر ڈالنے کا منصوبہ

14 اکتوبر, 2026 10:30

شیعیت نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وسط مدتی انتخابات سے قبل شدید سیاسی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہیں۔ ایک مغربی سیاسی تجزیہ کار کے مطابق، ایران کے خلاف جنگ میں ناکامی اور بھاری اخراجات کے باعث ریپبلیکن پارٹی کو ان انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسی صورتِ حال سے بچنے کے لیے ٹرمپ جنگ میں ناکامی کا سارا ملبہ دوسروں کے سر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انتخابات ہارنے کا خوف، نیتن یاہو بوکھلاہٹ کا شکار، حامیوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل

تجزیہ کار نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ٹرمپ کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے بعد اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے اپنے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسٹھ کو عہدے سے برطرف کر سکتے ہیں۔ اس ممکنہ اقدام کا بنیادی مقصد ایران کے خلاف اس غیر مقبول اور مہنگی جنگ کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری وزیرِ جنگ پر ڈالنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس حکمت عملی کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ جنگ کے سیاسی اور معاشی نقصانات سے خود کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ ٹرمپ خود کو امریکی عوام کے سامنے ایک ایسے صدر کے طور پر پیش کر سکیں جو جنگوں سے گریز کا خواہاں ہے۔

11:32 صبح اکتوبر 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔