علامہ راجہ ناصر عباس سے یو اے ای کے سرمایہ کار ڈاکٹر بو عبداللہ کی ملاقات، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر گفتگو

30 اگست, 2026 09:56

شیعیت نیوز : سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور قائد حزب اختلاف سینیٹ آف پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے متحدہ عرب امارات کی معروف کاروباری شخصیت، قانونی ماہر اور بین الاقوامی سرمایہ کار ڈاکٹر بو عبداللہ نے ملاقات کی۔

اس اہم ملاقات کے موقع پر چیف آرگنائزر ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کا کرک میں کامیاب آپریشن، کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 دہشتگرد جہنم واصل، 2 گرفتار

ملاقات کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری اور نئے کاروباری مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، رئیل اسٹیٹ اور دیگر اہم شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

10:47 صبح اگست 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔