سکردو میں سید مقاومت کی برسی پر مجلسِ تکریم شہداء، علماء کی امریکی وفد کے دورۂ گلگت بلتستان کی مذمت

11 اکتوبر, 2026 12:52

شیعیت نیوز : مجلسِ علمائے مکتبِ اہل بیت بلتستان کے زیرِ اہتمام سید مقاومت شہید سید حسن نصراللہ کی برسی کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ سکردو میں مجلسِ تجلیل و تکریم شہدائے مقاومت منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام، آئمہ جمعہ و جماعت اور مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی حکام کا گلگت بلتستان کا خفیہ دورہ بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے، کاظم میثم

مجلس سے رکن گلگت بلتستان کونسل و صدر مجلسِ علمائے مکتبِ اہل بیت بلتستان شیخ احمد علی نوری، مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق حکیمی، ایم ڈبلیو ایم ضلع سکردو کے صدر شیخ فدا ذیشان، شیخ ذوالفقار عزیزی اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے شہدائے اسلام اور شہدائے مقاومتِ اسلامی کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی جدوجہد اور استقامت کو امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا، اور شہداء کے افکار کو زندہ رکھنے اور دنیا بھر کے مظلوموں سے یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مقررین نے امریکی وفد کے دورۂ گلگت بلتستان پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے دینی، ملی اور قومی تشخص کے حوالے سے حساس ہیں اور اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہیں۔

مجلس کے اختتام پر شہدائے اسلام، بالخصوص شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے درجات کی بلندی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

2:07 شام اکتوبر 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔