سی ٹی ڈی کا کرک میں کامیاب آپریشن، کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 دہشتگرد جہنم واصل، 2 گرفتار
سی ٹی ڈی
شیعیت نیوز : خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کوہاٹ کے ضلع کرک میں مصدقہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ کارروائی کے دوران کالعدم سپاہ صحابہ کے مزید 2 دہشتگردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق، سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن کو اطلاع ملی تھی کہ کالعدم سپاہ صحابہ کا کمانڈر کلیم اللہ عرف سیف العمر اور نائب کمانڈر شعیب عرف سیف دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نیکی صاحب زیارت کے قریب ناکا لگائے ہوئے ہیں۔ یہ دہشت گرد بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے اور سڑک کنارے بارودی مواد نصب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : مدرسے میں معصوم طالب علم سے بدفعلی، کالعدم سپاہ صحابہ کا قاری گرفتار
سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ دیگر اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے دو ایس ایم جیز، دو ہینڈ گرینیڈز، 6 میگزین اور متعدد کارتوس برآمد کر لیے گئے ہیں جنہیں تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
فرار ہونے والے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے جوانوں کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک مؤثر کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔







