مفتی جعفر حسین نے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے بھرپور جدوجہد کی، علامہ شبیر میثمی

29 اگست, 2026 14:29

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے قائد ملت جعفریہ مرحوم علامہ مفتی جعفر حسین (رہ) کی 43ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے مملکت خداداد پاکستان میں تسلسل کے ساتھ آئین و قانون رائج کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔

علامہ شبیر میثمی نے مرحوم مفتی جعفر حسین کی علمی و فکری کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ ملکی مسائل کا حل صرف آئین و قانون کی بالادستی میں ہی پوشیدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیرتِ رسول (ص) پر عمل ہی حقیقی کامیابی ہے، حکومت گلگت بلتستان کے آئینی حقوق دے، آغا سید باقر الحسینی

مرکزی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ اس حوالے سے قائد اول آغا محمد دہلویؒ، علامہ مفتی جعفر حسینؒ اور قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ سے لے کر آج قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی تک کی جدوجہد بھی اسی تسلسل کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملک میں قانون کی حکمرانی ہے۔

اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ مرحوم مفتی جعفر حسین (رہ) کی تحریک کا کارواں الحمد للہ آج بھی اسی جذبے کے ساتھ رواں دواں ہے۔

3:32 شام اگست 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔