سکیورٹی خدشات، ایران سے واپس آنے والے زائرین کے قافلوں کی روانگی موخر
زائرین
شیعیت نیوز : اربعین فاؤنڈیشن پاکستان نے ایران سے براستہ سڑک وطن واپس آنے والے زائرین کرام کے لیے ایک انتہائی اہم الرٹ جاری کیا ہے۔ 25 اگست کو جاری کردہ اس ہنگامی نوٹیفکیشن کے مطابق گوادر سے کراچی کی طرف زائرین کے قافلوں کی روانگی عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔
فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ملک میں موجودہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر، کم از کم 3 سے 4 دن تک زائرین کے کنوائے (قافلے) کی گوادر سے کراچی روانگی کسی صورت متوقع نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی میں 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس میں ایم ڈبلیو ایم کا شاندار استقبالیہ کیمپ
اربعین فاؤنڈیشن کے مطابق، ملکی حالات کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے اور سیکیورٹی اداروں کی کلیئرنس کے بعد قافلوں کی آئندہ روانگی کے حوالے سے حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، جس سے تمام زائرین کو بروقت مطلع کر دیا جائے گا۔
خادم زائرین کی جانب سے تمام زائرینِ کرام سے پرزور گزارش کی گئی ہے کہ وہ سفر کے دوران کسی بھی قسم کی زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے اپنی سفری منصوبہ بندی اسی جاری کردہ شیڈول کو مدنظر رکھ کر کریں تاکہ محفوظ سفر یقینی بنایا جا سکے۔







