سعودی شہر خمیس مشیط میں خطرے کے سائرن، یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے
شیعیت نیوز : سعودی عرب کے امدادی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ یمنی حملوں کے خطرے کے پیش نظر ملک کے جنوبی صوبے میں واقع خمیس مشیط میں سائرن بج اٹھے۔ اسی دوران سعودی اتحاد کے ترجمان جنرل ترکی المالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاراللہ کی جانب سے خمیس مشیط کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو راستے میں ہی روک کر تباہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بن سلمان کو ہٹانے کے لیے سعودی عرب کے اندر کسی بھی انقلابی اقدام کی بھرپور حمایت کریں گے، محمد البخیتی
دوسری جانب، یمن کی تحریک انصاراللہ سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں پر فضائی حملے کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، صنعا کے شمال میں واقع صوبہ عمران کے علاقے حرف سفیان، اور یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں جزیرہ کمران اور القناوص کے علاقوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ انصاراللہ کے ذرائع ابلاغ نے تاحال ان حملوں میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان یا دیگر نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔







