پاکپتن میں سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، کالعدم لشکر جھنگوی کا خطرناک دہشت گرد گرفتار
سی ٹی ڈی
شیعیت نیوز : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پاکپتن میں ایس ایچ گارڈن کے قریب ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے ایک خطرناک مبینہ دہشت گرد عبدالرحیم کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق ملک دشمن اور سفاک کالعدم تنظیم لشکرِ جھنگوی سے ہے، اور وہ بنیادی طور پر ضلع پشاور، خیبرپختونخوا کا رہائشی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دشمن کی ہمیں ماضی میں دھکیلنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کا اہم پیغام
تفصیلات کے مطابق، اس اہم کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے تخریب کاری میں استعمال ہونے والی ایک دیسی ساختہ دھماکا خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی)، الیکٹرک سرکٹ، الیکٹرک ڈیٹونیٹر اور بیٹری برآمد کی گئی ہے، جس سے ایک بڑے سانحے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے اس کے دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔







