دشمنوں کو نہ معاف کریں گے نہ بھولیں گے، ایرانی وزیر خارجہ

13 اکتوبر, 2026 10:59

شیعیت نیوز : ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران ماحولیات کی تباہی ایک خاموش جرم ہے، جس کے اثرات میدان جنگ سے کہیں آگے تک پھیلتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کے فوجی حملوں اور بالخصوص ملک کی تیل و توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے سے سنگین ماحولیاتی خطرات پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ خطرات انسانی صحت، قدرتی وسائل اور آئندہ نسلوں کے صاف اور صحت مند ماحول میں زندگی گزارنے کے حق کو بری طرح متاثر کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جامعہ مظہر الایمان ڈھڈیال چکوال میں پروقار تقریبِ اسنادِ فراغت، 9 طلباء حوزہ علمیہ نجف اشرف روانہ

سید عباس عراقچی نے زور دے کر کہا کہ فوجی جارحیت کے مقابلے میں ماحولیات کا تحفظ اور اس سرزمین کے دشمنوں کو ان کے اقدامات پر جواب دہ بنانا ایک ناگزیر ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں دوٹوک الفاظ میں کہا کہ دشمنوں کو ہم نہ معاف کریں گے اور نہ بھولیں گے۔

12:02 شام اکتوبر 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔