ایرانی صدر کی رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے 7 گھنٹے طویل ملاقات

13 اکتوبر, 2026 11:05

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے 7 گھنٹے طویل اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں ملکی انتظامی اور حکومتی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ صدر منتخب ہونے کے بعد 7 ماہ کے دوران سپریم لیڈر سے ان کی یہ دوسری ملاقات ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی شہر خمیس مشیط میں خطرے کے سائرن، یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے

ایران میں جامعات کی افتتاحی تقریب اور نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے اس طویل ملاقات کا ذکر کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں وسائل یا امکانات کی کمی نہیں، بلکہ اصل مسئلہ اہل اور باصلاحیت افراد کا فقدان اور درست فیصلوں پر مؤثر عمل درآمد کا نہ ہونا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومتی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے نظام حکمرانی اور عوامی انتظامیہ میں بنیادی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔

صدر پزشکیان نے بعض سرکاری اداروں اور کمپنیوں کے طرزِ انتظام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں جو کچھ ہو رہا ہے اسے مینجمنٹ نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے اعلیٰ عہدوں پر تقرریوں کے حوالے سے درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ بعض اوقات حکومت کسی موزوں اور قابل فرد کو تعینات کرنا چاہتی ہے، لیکن عدلیہ یا دیگر اداروں کی جانب سے آنے والے اعتراضات کے باعث تقرری کا عمل متاثر ہو جاتا ہے۔

12:02 شام اکتوبر 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔