سیرتِ طیبہؐ شعور، محبت اور معاشرتی ذمہ داریوں کا درس دیتی ہے، علامہ امین شہیدی

26 اگست, 2026 09:07

شیعیت نیوز : امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے منہاجُ القرآن انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام مینارِ پاکستان کے سبزہ زار میں منعقدہ 43ویں سالانہ عالمی میلاد النبی (ص) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس شاندار اجتماع پر ڈاکٹر طاہر القادری اور دیگر منتظمین کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور نبی اکرم (ص) کائنات کی روح اور اللہ کی رحمت کا کامل مظہر ہیں۔ آپ (ص) کی انفرادی خصوصیات پر بہت کام ہوا ہے، تاہم آپ (ص) کی اجتماعی خصوصیات کو مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ آپ (ص) ہر انسان کے دکھ درد کو اپنا سمجھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن شیعہ سنی میں فرق نہیں کرتا، ہفتہ وحدت اتحاد کا بہترین موقع ہے، حجۃ الاسلام قاضی عسکر

علامہ امین شہیدی کا مزید کہنا تھا کہ انسان کو اپنے مقام پر غرور کے بجائے اسے محض اللہ کا فضل سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیغمبرِ اکرم (ص) کی سیرتِ طیبہ ہمیں انسانیت، شعور، محبت، ہمدردی اور معاشرتی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھانے کا عظیم درس دیتی ہے۔

اس عظیم الشان میلاد کانفرنس کو امتِ مسلمہ کے اتحاد اور نجات کا ایک مؤثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو حضور اکرم (ص) کی سیرتِ طیبہ کو عملی طور پر اپنی زندگیوں کا لازمی حصہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔

10:19 صبح اگست 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔