لحج کے محاذ راس العارہ پر سعودی رجیم کے حمایت یافتہ 400 سے زائد جنگجو ہلاک یا زخمی، اعلیٰ یمنی عہدیدار
شیعیت نیوز : جنوبی یمن کے صوبہ لحج کے علاقے راس العارہ میں سعودی رجیم کے حمایت یافتہ 400 سے زائد جنگجو ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں، جن میں ریاض کی حمایت یافتہ حکومت کے بعض کمانڈر بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی جارحیت جاری، تعز میں خاتون شہید، یمنی دیہات پر ممنوعہ کلسٹر بموں کی بارش
ایک اعلیٰ یمنی عہدیدار نے بتایا کہ آل سعود اپنے حمایت یافتہ جنگجوؤں کو بھاری جانی نقصان کے باوجود میدان میں پیش قدمی کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، جبکہ بھاری نقصانات کے باعث ان جنگجوؤں میں عدم اطمینان بڑھ رہا ہے۔
یمنی عہدیدار کے مطابق سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام کی ناکامی نے ریاض کو مجبور کیا ہے کہ وہ جانی نقصان کی پروا کیے بغیر اپنے حمایت یافتہ دستوں پر مزید دباؤ ڈالے، اور سعودی رجیم یمنی میزائلوں کی تعداد اور درست نشانہ لگانے کی صلاحیت پر حیران رہ گئی ہے۔
انہوں نے جنگ طول پکڑنے کے خدشات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بعض کمپنیاں اور سرمایہ کار بھی اب سعودی عرب سے نکلنے پر غور کر رہے ہیں۔







