خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی عوامی مینڈیٹ پر حملہ ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

11 اکتوبر, 2026 10:43

شیعیت نیوز : قائد حزبِ اختلاف سینیٹ و چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خیبر پختونخوا میں منتخب حکومت کو طاقت کے بل پر ختم کرنے، دو تہائی اکثریت سے منتخب وزیرِاعلیٰ کی گرفتاری، گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عوامی مینڈیٹ، آئینی بالادستی اور جمہوری اقدار پر سنگین حملہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس اور اسد قیصر کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عوامی حمایت کے بغیر پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ قیامِ امن طاقت کے بے دریغ استعمال سے نہیں بلکہ عوام کے اعتماد، سیاسی استحکام، انصاف اور مؤثر حکمتِ عملی سے قائم ہوتا ہے، طاقت کے بل پر اقتدار تو مل سکتا ہے مگر عوامی اعتماد حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری سے پہلے ہی پریشان عوام کو مزید دیوار سے لگانا، ان کے ووٹ کی توہین کرنا اور آئینی و جمہوری راستے بند کرنا پورے سیاسی نظام کو عدم استحکام کی لپیٹ میں لا سکتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ کوئی کاغذ کا ٹکڑا نہیں اور یہ ملک کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا استحکام جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی مینڈیٹ کے احترام میں ہے۔

12:02 شام اکتوبر 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔