علامہ سید حسن ظفر نقوی کا ایم ڈبلیو ایم شعبہ مشہد مقدس کے دفتر کا دورہ، تنظیمی امور پر بریفنگ
علامہ سید حسن ظفر نقوی
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے مشہد مقدس میں امام الرؤف حضرت علی ابن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے روضۂ اقدس کی زیارت کے شرف کے بعد دفترِ ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبۂ مشہد مقدس کا خصوصی دورہ کیا۔ دفتر پہنچنے پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ مشہد کے مسئول حجت الاسلام مولانا عقیل حسین خان نے اراکین اور رفقا کے ہمراہ معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران مولانا عقیل حسین خان نے علامہ سید حسن ظفر نقوی کو مشہد مقدس میں جاری تنظیمی، دینی، تعلیمی اور تربیتی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے دفتر کی فعالیت اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں : توبہ صرف ندامت نہیں، حق دار کا حق لوٹانا بھی تقاضا ہے، علامہ شبیر حسن میثمی
مرکزی سیکرٹری جنرل نے بالخصوص طلاب کے تعلیمی اور اخلاقی امور پر توجہ مرکوز کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ طلاب کی علمی و فکری تربیت، دینی بصیرت اور تنظیمی صلاحیتوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، تاکہ وہ مستقبل میں دین اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کی بہترین خدمت انجام دے سکیں۔
اس خصوصی نشست میں حجت الاسلام مولانا آزاد حسین، مولانا سید ابرار حسین، مولانا سید اسرار حسین، مولانا اشفاق علی لغاری، مولانا سید قاسم شمسی، مولانا محمد عمران نجمی، مولانا مبشر مہدوی سمیت دیگر ممتاز علمائے کرام اور اراکین نے شرکت کی۔







