آئی ایس او پاکستان کے وفد کی ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی دفتر آمد، علامہ احمد اقبال رضوی سے ملاقات
آئی ایس او
شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) پاکستان کے مرکزی صدر برادر امین شیرازی نے ایک تنظیمی وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) پاکستان کے مرکزی دفتر کا اہم دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی سے خصوصی ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں : غاصب صیہونیوں کو خوش کرنے کے لیے امارات کی ناپاک کوشش، متنازعہ قرآن ایڈیشن پر شدید ہنگامہ
اس اہم ملاقات کے دوران دونوں برادر تنظیموں کے رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، ملتِ جعفریہ کے نوجوانوں کی تربیت، ملی وحدت کے فروغ اور باہمی تنظیمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔







