آل سعود طاغوتی اور صیہونی نظام کی نمائندگی کرتا ہے، قطر اپنا قبلہ درست کرے، عبدالملک الحوثی
سید عبدالملک الحوثی
شیعیت نیوز : یمن کی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے آل سعود کے چہرے سے نقاب الٹ دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی جارحیت مکمل طور پر صیہونی، شیطانی اور ظالمانہ طرزِ عمل پر مبنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی پرچم پر موجود تلوار کبھی امت کے دشمنوں کے خلاف نہیں چلی، اور یہ نظام اپنے حملوں کے اہداف کے لیے مکمل طور پر امریکہ اور برطانیہ پر انحصار کرتا ہے۔
سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ سعودی نظام سنتِ نبوی یا اہل سنت کی نمائندگی نہیں کرتا، بلکہ یہ طاغوتی قوتوں کا آلہ کار ہے جو مقدسات کے دفاع کی آڑ میں یمنی بچوں، خواتین اور شہریوں کا خون بہا رہا ہے۔ انہوں نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آل سعود کے آباؤ اجداد ہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے برطانیہ کی خواہش پر فلسطین کو ان کے بقول ‘بیچارے یہودیوں’ کے حوالے کیا تھا۔ یمنی عوام کی مزاحمت توڑنے کا سعودی خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : مولانا سید کرار الحسینی کا کربلائے معلیٰ سے بلتستان کا دورہ، اہم شخصیات سے ملاقاتیں
انصاراللہ کے قائد نے خلیجی ریاست قطر کو خبردار کیا کہ سعودی جارحیت کی سیاسی اور میڈیا سطح پر حمایت دراصل یمنی عوام کے خلاف مظالم میں براہِ راست شراکت ہے۔ انہوں نے قطر کو یاد دلایا کہ ماضی میں اسی سعودی نظام نے ان کا محاصرہ کیا تھا اور فوجی دھمکیاں دی تھیں، لہٰذا قطر کو اپنی خارجہ پالیسی پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے۔ سید الحوثی نے کہا کہ یمن اپنی سرزمین پر حاکمیت نافذ کر رہا ہے، جبکہ سعودی عرب باب المندب کو جنگی علاقہ بنا کر عالمی جہاز رانی کے لیے خطرہ پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے جارحین کو متنبہ کیا کہ محاصرے پر اصرار کی صورت میں انہیں مزید بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔
اپنے خطاب کے آخر میں انہوں نے یمنی عوام سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی جرائم کے خلاف جمعہ کے روز دارالحکومت صنعا سمیت دیگر صوبوں میں ہونے والے عظیم الشان ‘ملین مارچ’ میں بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یمنی مقاومت صیہونی دشمن کی کسی بھی کشیدگی کا جواب دینے اور فلسطین کی حمایت کے لیے پوری قوت کے ساتھ تیار ہے۔






