یمنی فضائیہ کی شاندار کارروائی، تعز میں سعودی عرب کا ترک ساختہ جاسوس ڈرون مار گرایا
شیعیت نیوز : یمن کی مسلح افواج نے اپنی فضائی حدود کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے صوبہ تعز کی فضاؤں میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک جدید ترک ساختہ مسلح جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحییٰ سریع نے اس اہم دفاعی کارروائی کی باقاعدہ تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آل سعود طاغوتی اور صیہونی نظام کی نمائندگی کرتا ہے، قطر اپنا قبلہ درست کرے، عبدالملک الحوثی
اپنے ایک بیان میں میجر جنرل یحییٰ سریع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اس مسلح جاسوس ڈرون کو ایک مناسب ہتھیار کے ذریعے اس وقت کمالِ مہارت سے نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا، جب وہ صوبہ تعز کی فضاؤں میں جارحانہ مشن انجام دے رہا تھا۔ یمنی افواج کی جانب سے دشمن کے ڈرون کی یہ تباہی سعودی اتحاد کی مسلسل جارحیت کے خلاف یمن کی بڑھتی ہوئی فضائی دفاعی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔






