غاصب صیہونیوں کو خوش کرنے کے لیے امارات کی ناپاک کوشش، متنازعہ قرآن ایڈیشن پر شدید ہنگامہ
امارات کی ناپاک کوشش
شیعیت نیوز : غاصب صیہونیوں کو خوش کرنے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی شرمناک پالیسی کے تحت، متحدہ عرب امارات نے قرآن پاک کے ایسے متنازعہ نسخے چھاپے ہیں جن میں ‘سورہ الاسراء’ کا نام تبدیل کر کے "سورہ بنی اسرائیل” رکھ دیا گیا ہے۔ اس ناپاک جسارت پر عرب دنیا میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، جس کے بعد اردن نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ان تمام نسخوں کو ضبط کر کے واپس لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سرگودھا میں کالعدم سپاہ صحابہ کے پانچ کارکنان کی 8 سالہ بچے سے بدفعلی، ملزمان فرار
ناقدین اور سماجی کارکنوں نے اس حساس وقت میں دبئی کی "دار البر سوسائٹی” کے زیرِ اہتمام ان نسخوں کی مفت تقسیم پر کڑے سوالات اٹھائے ہیں۔ ان کا واضح طور پر ماننا ہے کہ یہ اقدام اماراتی حکمرانوں، بالخصوص محمد بن زاید کی اپنے صیہونی آقاؤں کو راضی رکھنے اور غاصب ریاست کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنے کی اسی ذلت آمیز مہم کا حصہ ہے، جس نے امتِ مسلمہ کے جذبات کو بری طرح مجروح کیا ہے۔







