یمن پر آل سعود کی وحشیانہ بمباری، سعودی رجیم کی سنگین جنایات اور بربریت کی انتہا

09 اکتوبر, 2026 07:54

شیعیت نیوز : غیور اور مظلوم یمنی عوام پر سعودی رجیم کی بربریت، درندگی اور جنایت کاری کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ دارالحکومت صنعا، صعدہ، تعز اور اب سمیت ملک کے مختلف رہائشی اور شہری علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں کی حالیہ وسیع اور وحشیانہ بمباری آل سعود کے سنگین جنگی جرائم کی واضح ترین اور بھیانک شکل ہے۔

سعودی رجیم، جو خطے میں سامراجی آلہ کار کا کردار ادا کر رہی ہے، اپنی مسلسل فوجی ہزیمت کا بدلہ یمن کے نہتے شہریوں، عورتوں اور بچوں کا خون بہا کر لے رہی ہے۔ الشمایتین، الظاہر اور یریم جیسے علاقوں پر لگاتار بمباری اس سفاک رجیم کی بزدلی کی آخری حد ہے، جو جدید ترین امریکی اور مغربی ہتھیاروں کے بل بوتے پر ایک محصور قوم کو جھکانے کے خام خیال میں مبتلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیلیفورنیا پر ایران کے ممکنہ حملے کا خوف، ڈونلڈ ٹرمپ تنقید کے بعد اپنے ہی بیان سے مکر گئے

سعودی رجیم کی یہ ہولناک جنایات اور انسانیت سوز مظالم اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ وہ یمن کی غیور اور مظلوم قوم کے فولادی عزم و استقامت کو توڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ یمنی عوام کی بے مثال مقاومت نے عالمی طاقتوں اور ان کے علاقائی گماشتوں پر یہ ثابت کر دیا ہے کہ سعودی جارحیت، چاہے کتنی ہی سفاکانہ اور خونریز کیوں نہ ہو، حق و سچائی کے علمبرداروں کے جذبہ حریت کو ہرگز نہیں دبا سکتی۔

8:43 صبح اکتوبر 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔