فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ایران، دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کا عزم

24 اگست, 2026 10:11

شیعیت نیوز : پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اپنے اہم دورۂ تہران کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ ان اہم نشستوں میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی، خطے کی تازہ ترین صورتحال اور سرحدی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مشرقِ وسطیٰ میں استکباری اور صیہونی بالادستی کا خاتمہ، ایران خطے کی سب سے بڑی طاقت بن گیا، امریکی میڈیا کا اعتراف

سفارتی و عسکری حلقوں کی جانب سے اس دورے کو پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے ایک انتہائی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس اقدام سے پاک ایران تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور خطے کی سلامتی و استحکام پر گہرے اور مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

11:09 صبح اگست 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔