ایرانی صدرِ کی آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی کی عیادت
آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی
شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے جمعرات کے روز تہران کے ایک اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے معروف مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی کی عیادت کی۔ اس موقع پر صدرِ ایران نے ان کی صحت اور علاج کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے تفصیلی آگاہی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں : صراط تبلیغی مرکز کے وفد کی مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے قائدین سے اہم ملاقات
اسپتال میں عیادت کے دوران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی کی مکمل شفایابی اور تندرستی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے بارگاہِ خداوند متعال میں دعا کی کہ مرجع تقلید جلد از جلد روبہ صحت ہوں تاکہ حوزاتِ علمیہ اور عوام ان کے بابرکت وجود سے طویل عرصے تک مستفید ہوتے رہیں۔







