ایران ہمہ گیر جنگ کی زد میں ہے، لیکن دشمنوں کی سازشیں دم توڑ چکیں، ایرانی صدر

23 اگست, 2026 10:41

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ملک کو اس وقت ایک ہمہ گیر اقتصادی، عسکری اور سیکیورٹی جنگ کا سامنا ہے۔ تاہم، ایرانی عوام کی بے مثال طاقت، یکجہتی اور ثابت قدمی نے پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، جس سے دشمنوں کے وہ تمام اندازے خاک میں مل گئے جو ایران کی تباہی سے متعلق لگائے گئے تھے۔

بانیِ انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے افکار اور نظریات سے تجدیدِ عہد کی ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ایرانی صدر نے شہدائے کرام، مرحوم رہبرِ انقلاب، عسکری کمانڈروں، سائنسدانوں، طلبہ، مسلح افواج اور غیور ایرانی عوام کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے ملکی حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو مسلط کردہ جنگ، عالمی پابندیوں، ہمہ گیر دباؤ اور مسلسل دہشت گردانہ کارروائیوں کا سامنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پانی، بجلی، گیس، ایندھن، ماحولیاتی تغیرات اور بینکاری نظام جیسے پیچیدہ اور سنگین اندرونی چیلنجز بھی درپیش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کو معاشی دہشت گردی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، ایرانی نائب صدر

صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ دشمنوں نے یہ خام خیالی پال رکھی تھی کہ وہ اپنے شدید دباؤ اور اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ایران کو شکست دے دیں گے، لیکن ان کی یہ سازش بری طرح ناکام رہی۔ ایرانی قوم نے اپنے فولادی عزم اور اتحاد سے ثابت کیا کہ وہ ناقابلِ تسخیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی تجزیہ کار بھی اس بات پر حیران ہیں اور وہ بھی بآسانی اس کی وضاحت نہیں کر پاتے کہ اتنے کٹھن حالات کے باوجود ایرانی عوام نے کیسے ڈٹ کر مقابلہ کیا؛ درحقیقت عوام کی یہ استقامت کسی معجزے سے کم نہیں۔

موجودہ معاشی و انتظامی مشکلات کا اعتراف کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح اور درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہی ہے۔ انہوں نے کھلے دل سے اعتراف کیا کہ ہم عوام کے سامنے ان مشکلات کی موجودگی پر شرمندہ ہیں، لیکن جب تک ہمارے جسم میں جان ہے، ہم اپنے عزیز عوام کی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان کا معیارِ زندگی بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم بھرپور عزم و طاقت کے ساتھ ان بحرانوں سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔

11:35 صبح اگست 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔