امریکہ کو معاشی دہشت گردی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، ایرانی نائب صدر

23 اگست, 2026 10:39

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے سینئر نائب صدر محمد رضا عارف نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ حکومت امریکہ کو اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دے گی کہ وہ اپنی معاشی دہشت گردی کے ذریعے ملکی اقتصادی استحکام اور عوام کے روزگار کو نقصان پہنچائے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، ایک معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے بیان میں محمد رضا عارف کا کہنا تھا کہ ہم امریکی پابندیوں اور معاشی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ملکی معیشت اور عوامی مفادات کو نشانہ بنانے کی کسی بھی امریکی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی آرمی چیف کے متوقع دورہ ایران کا انکشاف، عرب صحافی کا بڑا دعویٰ

ایرانی نائب صدر نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب کی شاندار تاریخ اور ماضی کے تجربات اس بات کے گواہ ہیں کہ بیرونی اقتصادی دباؤ سے ایرانی قوم کے پختہ عزم و حوصلے کو کبھی کمزور نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے باور کرایا کہ دشمن کی جانب سے عائد کی جانے والی ان تمام تر ظالمانہ پابندیوں کا نتیجہ ہمیشہ اس کے اپنے لیے ہی الٹا اور نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

11:36 صبح اگست 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔