دفاعی ساز و سامان کی پیداوار دوگنی ہوگئی، ترجمان ایرانی وزارت دفاع
بریگیڈیئر جنرل طلایی نیک
شیعیت نیوز : ایرانی وزارت دفاع و مسلح افواج کی معاونت کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلایی نیک نے کہا ہے کہ قومی سلامتی، خودمختاری اور ملک کے وجود کے تحفظ کے لیے قومی طاقت میں اضافہ بنیادی حکمت عملی ہے۔ انہوں نے موجودہ عالمی نظام کو تین بڑے دھڑوں میں تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ایک دھڑا دہشتگرد امریکی حکومت کی قیادت میں بالادستی اور تسلط کا خواہاں ہے، دوسرا غیر خودمختار ممالک پر مشتمل ہے، اور تیسرا مزاحمتی ممالک کا ہے جن میں اسلامی جمہوریہ ایران سرفہرست ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سکردو میں علمی و تحقیقی تقریب، شہید رہبر کی فکر پر مقالہ نویسی کے مقابلے میں انعامات تقسیم
جنرل طلایی نیک نے دفاعی صنعت کی پیداوار کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ہتھیاروں اور دفاعی ساز و سامان کی پیداوار میں دو گنا اضافہ ہوا ہے، جبکہ 29 فروری سے شروع ہونے والی تیسری جنگ کے دوران دہشتگرد ٹرمپ اور دہشتگرد اسرائیلی رجیم کے دعووں کے برخلاف بعض اہم دفاعی مصنوعات کی پیداوار معمول کی سطح کے مقابلے میں تین گنا سے بھی زیادہ بڑھا دی گئی۔ انہوں نے دفاعی رازوں کے تحفظ کے لیے فوجی نمائشوں کو محدود کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو حیران کرنے اور ممکنہ کمزوریوں سے بچنے کے لیے دفاعی معلومات کو محفوظ رکھنا ضروری ہے۔







