گنداواہ بلوچستان میں رہبرِ شہید کے چہلم پر مجلسِ عزاء
گنداواہ
شیعیت نیوز : گنداواہ، ضلع جھل مگسی، بلوچستان میں مختلف مقامات پر چہلمِ رہبرِ شہید (رہ) کے سلسلے میں منعقدہ قرآن خوانی اور مجلسِ عزاء میں شہید رہبر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای (رہ) کی دینی، علمی اور انقلابی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جبکہ ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: شہادت امام عسکریؑ عصرِ غیبت کا آغاز اور عالمی عدل کے ظہور کا پیش خیمہ ہے، آیت اللہ دری نجف آبادی
علماء کرام نے مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے رہبرِ شہید (رہ) کی عظیم جدوجہد، انقلابی کردار اور ولائی و حسینی افکار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ رہبرِ شہید (رہ) نے اپنی پوری زندگی اسلام، مکتبِ تشیع اور مظلومینِ عالم کی حمایت کے لیے وقف کر دی اور دینِ مبین کی سربلندی، اسلامی اقدار کے تحفظ اور حق و عدل کے قیام کے لیے انتھک جدوجہد کی۔ علماء کرام نے کہا کہ رہبرِ شہید (رہ) کی زندگی علم، تقویٰ، بصیرت، شجاعت اور استقامت کا عملی نمونہ تھی اور انہوں نے نئی نسل کو اسلامی تعلیمات، ولایتِ اہل بیت علیہم السلام اور حسینی فکر سے وابستہ رہنے کا درس دیا۔







