شہادت امام عسکریؑ عصرِ غیبت کا آغاز اور عالمی عدل کے ظہور کا پیش خیمہ ہے، آیت اللہ دری نجف آبادی
آیت اللہ دری نجف آبادی
شیعیت نیوز : ایران کے صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ قربان علی دری نجف آبادی نے اپنے درسِ تفسیر میں 8 ربیع الاول، امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت اور حضرت ولی عصر امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی امامت کے آغاز کی مناسبت سے ان ایام کو امام زمانہ اور تمام محبانِ اہل بیت علیہم السلام کی خدمت میں تعزیت و تبریک پیش کی۔ انہوں نے دورِ غیبت صغریٰ میں نائبینِ خاص کے حساس مقام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نائبِ خاص میں اتنا استحکام ہونا چاہیے کہ وہ سخت ترین اذیتوں کے باوجود بھی اپنا راز فاش نہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی اقتصادی جنگ ناکامی سے دوچار، ایران کی پائیداری سے واشنگٹن پسپائی پر مجبور
آیت اللہ دری نجف آبادی نے وکالت اور نائبینِ خاص کے نظام کو دورِ غیبت میں شیعہ معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا اور کہا کہ امام حسن عسکریؑ کی اس حکیمانہ تدبیر نے شیعوں کو حیرت و سرگردانی سے نجات دلائی اور امامِ غائب سے رابطے کا راستہ ہموار کیا۔ انہوں نے امام جوادؑ، امام ہادیؑ اور امام حسن عسکریؑ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو بیان کرتے ہوئے امام جوادؑ کی کم عمری میں امامت اور علمی مقام کو یاد کیا۔







