وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس مشاورت، خواتین اراکین پر مشتمل تعلیمی و انتظامی اصلاحات کا نیا پلیٹ فارم
وفاق المدارس الشیعہ
شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے ملحقہ مدارس دینیہ طالبات کے درمیان بہتر رابطے، نظام تعلیم سے متعلق امور کا جائزہ، نصاب اور امتحانی نظام میں بہتری اور انتظامی امور کے حوالے سے مؤثر لائحہ عمل کی تیاری کے لیے "مجلس مشاورت” قائم کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قائد اول علامہ سید محمد دہلوی کی 55ویں برسی، علامہ ساجد نقوی کا خراجِ عقیدت
اس مجلس میں ملک کے مختلف علاقوں سے آٹھ خواتین اراکین کو شامل کیا گیا ہے، جن میں جنوبی پنجاب سے خانم شاہین زہرا جوادی، وسطی پنجاب سے خانم آسیہ بتول، شمالی پنجاب سے خانم فائزہ بتول، کراچی سے خانم منصورہ امینی، خیبرپختونخوا سے خانم ام سلمیٰ، گلگت بلتستان و آزاد کشمیر سے خانم معصومہ جعفری، اندرون سندھ سے سیدہ نسرین فاطمہ زیدی اور بلوچستان سے خانم محدثہ بتول شامل ہیں۔
یہ مجلس تعلیمی، انتظامی اور دیگر متعلقہ امور میں بہتری کے لیے مشاورت اور قابلِ عمل تجاویز مرتب کرے گی۔







