قائد اول علامہ سید محمد دہلوی کی 55ویں برسی، علامہ ساجد نقوی کا خراجِ عقیدت
قائد اول
شیعیت نیوز : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے قائد اول علامہ سید محمد دہلوی مرحوم کی 55ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ برصغیر کی ایک برجستہ علمی شخصیت اور خطیب اعظم تھے، جنہوں نے مدرسہ ناظمیہ لکھنؤ جیسی ممتاز درسگاہ سے کسبِ فیض کیا اور تصنیف و تالیف، تقریر و خطابت کے ذریعے دین و ملت کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیں۔
یہ بھی پڑھیں: امن کمیٹی کا نئے ڈی ایس او کو تعاون کی یقین دہانی، علامہ اشفاق وحیدی کی قیادت میں ملاقات
علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ علامہ دہلوی نے 1964 میں شیعہ مطالبات کمیٹی اور مجلس علماء جیسے فورمز کے ذریعے پرامن عوامی احتجاج کی داغ بیل ڈالی اور اپنے مطالبات کو منطقی انداز میں پیش کرتے ہوئے مثبت نتائج حاصل کیے۔ انہوں نے کہا کہ پیرانہ سالی کے باوجود انہوں نے ملت کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی اور کم وسائل کے باوجود قوم کو شعور اور اتحاد کا احساس دلایا۔ علامہ نقوی نے کہا کہ موجودہ دور میں بھی ملی حقوق کے تحفظ، اتحاد و وحدت اور مسلکی ہم آہنگی کے لیے جدوجہد جاری ہے۔







