امن کمیٹی کا نئے ڈی ایس او کو تعاون کی یقین دہانی، علامہ اشفاق وحیدی کی قیادت میں ملاقات
امن کمیٹی
شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما اور سابق راولپنڈی ڈویژن امن کمیٹی کے رکن علامہ اشفاق وحیدی نے نئے تعینات ڈی ایس او کامران کیانی اور انسپکٹر اسلم سے ملاقات کی اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر امن کمیٹی کے ارکان اور اہل سنت علماء نے قیام امن کے لیے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد ٹرمپ کی ایران اور عمان کے آبنائے ہرمز معاہدے پر ناراضگی، امریکہ کو عمانی موقف سے اختلاف
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ ہمیں انتظامیہ کے ان افسران پر فخر ہے جو بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام مذاہب کے پیروکاروں کو یکساں اہمیت دیتے ہیں۔ شرکاء نے نفرت، شرانگیزی اور تفرقہ بازی پھیلانے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا۔ نئے تعینات ڈی ایس او کامران کیانی نے امن کمیٹی کے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے تعاون کو سراہا۔







