دہشتگرد ٹرمپ کی ایران اور عمان کے آبنائے ہرمز معاہدے پر ناراضگی، امریکہ کو عمانی موقف سے اختلاف

20 اگست, 2026 11:27

شیعیت نیوز : امریکی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ دہشتگرد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات اور معاہدے پر شدید ناراض ہیں۔ امریکی حکومت کا خیال ہے کہ عمانی حکام نے ایران کو ضرورت سے زیادہ مراعات دی ہیں، خاص طور پر آبنائے ہرمز میں جہازوں کی مشترکہ نگرانی اور گزرگاہ کی فیس وصول کرنے سے متعلق معاملات پر۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیرخارجہ اور آرمی چیف عاصم منیر کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال اور سفارتی تعاون پر تبادلہ خیال

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وائٹ ہاؤس کا مؤقف ہے کہ عمان نے ایران کے ساتھ مذاکرات میں اتنا سخت موقف اختیار نہیں کیا جتنا امریکہ چاہتا تھا۔ دوسری جانب روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق ٹرمپ نے 17 اگست کو عمان کو دھمکی دی تھی کہ اگر وہ ایران اور امریکہ کے تنازع کے حل کی راہ میں رکاوٹ بنا تو اسے سخت بمباری کا نشانہ بنایا جائے گا۔ یہ صورتحال دہشتگرد امریکی حکومت کی ایران مخالف پالیسیوں کی ناکامی اور محورِ مقاومت کی بڑھتی ہوئی طاقت کا ایک اور ثبوت ہے۔

12:25 شام اگست 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔