سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کے 3 دہشت گرد گرفتار
کالعدم سپاہ صحابہ
شیعیت نیوز : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کے دوران یوم آزادی کے اسٹال پر فائرنگ میں ملوث 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفر مہیسر اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی سے اسلام آباد میں ملاقات
دہشت گردوں کا مقصد یوم آزادی پر افراتفری اور خوف کی فضا پیدا کرنا تھا۔ انہوں نے 12 اگست کو اسٹال پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں امان جاں بحق ہوا تھا۔ گرفتاری کے دوران ملزمان کے قبضے سے 3 دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ حکام کے مطابق دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔






