غزہ میں ہر رات 30 سے 40 فلسطینیوں کو قتل کیا جائے، دہشتگرد اسرائیلی وزیر

19 اگست, 2026 12:44

شیعیت نیوز : دہشتگرد اسرائیلی رجیم کے ایک وزیر نے انتہائی اشتعال انگیز بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ہر رات 30 سے 40 فلسطینیوں کو قتل کیا جائے۔ انہوں نے مزید فوجی کارروائیوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی بستیوں کے قیام کی بھی حمایت کی ہے۔ یہ بیان فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی کے ایک نئے مرحلے کا اعلان ہے، جسے صیہونی حکومت بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتے ہوئے انجام دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیرت کا تقاضا ہے کہ منبر سے رہبرِ شہید کی عظمت بیان ہو، علامہ مختار احمد امامی

عالمی سطح پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس بیان کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے، تاہم دہشتگرد امریکی حکومت اور اس کے مغربی اتحادیوں کی طرف سے کوئی مؤثر ردعمل سامنے نہیں آیا۔ دوسری طرف امت مسلمہ کے حکمران خاموش ہیں اور فلسطینی بے گناہ روزانہ صہیونی حملوں میں جاں بحق ہو رہے ہیں، مگر کسی کو کوئی احساس تک نہیں۔

محورِ مقاومت نے اس اشتعال انگیزی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اپنے حقِ خودارادیت اور آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور صہیونی منصوبے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

2:00 شام اگست 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔