سی آئی اے کے شیعہ مخالف منصوبے کا انکشاف: عزاداری کو ہائی جیک کرنے کا اعتراف، سینکڑوں ڈالر کا بجٹ مختص

18 اگست, 2026 20:31

شیعیت نیوز : امریکی خفیہ تنظیم سی آئی اے کے شیعہ شعبے کے اہم رکن ڈاکٹر مائیکل برینٹ کے ایک انٹرویو میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکہ نے شیعہ عزاداری کی رسومات (مجالس عزا) کو نشانہ بنانے کے لیے کروڑوں ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔ انٹرویو کے مطابق سی آئی اے کا بنیادی ہدف مجالس اور ذاکرین کو اپنے زیرِ اثر لانا ہے تاکہ شیعہ عقائد میں کمزوری پیدا کی جائے، فرقہ واریت کو فروغ دیا جائے اور بالآخر تکفیری دہشت گرد گروہوں کے ذریعے شیعہ برادری کو ختم کر دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کا خطرناک ترین دہشتگرد گرفتار

ڈاکٹر برینٹ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ایسے شیعہ افراد کی تلاش کی جائے گی جو مفاد پرست، کمزور العقیدہ اور اثر و رسوخ رکھنے والے ہوں، پھر ان کے ذریعے عزاداری میں مداخلت کی جائے گی۔ منصوبے کے تحت ایسے ذاکرین کو فروغ دیا جائے گا جو شیعہ عقائد سے ناواقف ہوں، شیعہ مراجع اور علمی مراکز پر حملہ آور تحریریں لکھیں، عزاداری میں غیر شرعی رسومات کا اضافہ کریں اور شیعیت کو جاہلانہ اور توہم پرست مذہب کے طور پر پیش کریں۔ اس کا مقصد شیعہ معاشرے میں نفرت، اختلاف اور فساد پھیلانا ہے تاکہ بعد میں مسلح تکفیری طاقتوں کے ذریعے انہیں ختم کیا جا سکے۔

روزنامہ جام جم تہران کے مطابق یہ انکشاف کتاب "A Plan to Divide and Destroy the Theology” میں شائع ہوا ہے، جو امریکی سازشوں کو بے نقاب کرنے والی ایک اہم دستاویز ہے۔

9:26 شام اگست 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔