سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کا خطرناک ترین دہشتگرد گرفتار

17 اگست, 2026 14:56

شیعیت نیوز : پاکستان رینجرز سندھ اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جیکب لائن، جمشید ٹاؤن سے کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شہزاد عرف ڈنگر کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق سپاہ صحابہ کے منصور گروپ سے بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ اشفاق وحیدی کی مسیحی کمیونٹی کی تقریب میں شرکت، بین المذاہب ہم آہنگی پر زور

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق دہشتگرد منصور نے شہزاد کو کراچی سے تنظیم کے لیے فنڈنگ جمع کرنے کا ٹاسک دیا تھا، جہاں یہ رقوم ایزی پیسہ اکاؤنٹس کے ذریعے وزیرستان منتقل کی جاتی تھیں اور دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں استعمال ہوتی تھیں۔ گرفتار ملزم وزیرستان جا کر منصور سے خفیہ ملاقاتیں بھی کرتا رہا۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

3:56 شام اگست 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔