ضلع قمبر شہدادکوٹ میں 123 مقامات پر پائپ کینال کے ذریعے فراہمی آب کا عظیم منصوبہ

18 اگست, 2026 10:29

شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیرِ سرپرستی اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی خصوصی ہدایت پر، زہراء (س) اکیڈمی پاکستان کے زیرِ اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع قمبر شہدادکوٹ سندھ کے زیرِ انتظام ایک عظیم فراہمیِ آب کا منصوبہ جاری ہے۔ اس منصوبے کے تحت ضلع کی مختلف تحصیلوں (میروخان، سجاول جونیجو، نصیرآباد، وارہ، قمبر، شہدادکوٹ اور قبو سعید خان) میں پائپ کینال کے ذریعے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں رہبر شہید امام خامنہ ای اور قائد شہید عارف الحسینیؒ کی یاد میں تعزیتی کانفرنس

الحمدللہ، اس منصوبے کے تحت کم و بیش 123 مقامات پر پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، خصوصاً ان علاقوں میں جہاں زیرِ زمین پانی میٹھا نہیں اور عوام کو پینے کے صاف پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سخت موسمی حالات کے باوجود رضاکاران اس عظیم صدقہ جاریہ میں اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔

11:04 صبح اگست 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔