ڈیرہ اسماعیل خان میں رہبر شہید امام خامنہ ای اور قائد شہید عارف الحسینیؒ کی یاد میں تعزیتی کانفرنس
علامہ عارف حسین واحدی
شیعیت نیوز : ڈیرہ اسماعیل خان میں جامعۃ النجف، کوٹلی امام حسین میں رہبر شہید حضرت امام خامنہ ای اور قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کی یاد میں تعزیتی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے شرکت کی اور ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔
علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے خطاب میں رہبر شہید کی عظیم جدوجہد، فکری بصیرت اور شہادت کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کے مقدس خون نے امت مسلمہ میں بیداری اور وحدت کی نئی روح پیدا کی، جس کے نتیجے میں استعماری قوتوں کو رسوائی اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جرأت، شجاعت اور بصیرت سے قوم میں بیداری کی روح پھونکی اور اتحاد بین المسلمین کے لیے جدوجہد کی۔
یہ بھی پڑھیں: یمن کے دو افسران سعودی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید
انہوں نے کہا کہ رہبر شہید امام خمینیؒ کے راستے پر چلتے ہوئے آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں پوری دنیا کی امت متحد ہے۔ پاکستان میں قائد شہید کے حقیقی جانشین قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں ہم اتحاد، قومی جذبے اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان سے تکفیر، شدت پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کرنے کا عہد کیا۔







