یمن کے دو افسران سعودی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید
منی فوج
شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے دو افسران محاذِ جنگ پر سعودی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں احمد مقبول جمالان اور جواد صالح قطینہ شامل ہیں، جنہوں نے یزیدی سعودی رجیم کے کرائے کے عناصر کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کربلا ایک زندہ تحریک ہے، شہدائے راہ حق حسینی مشن کے علمبردار ہیں، مولانا مختار احمد امامی
یمنی مسلح افواج نے اس واقعے کو سعودی جارحیت کے خلاف جاری مزاحمت کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں محورِ مقاومت کو مزید مضبوط کرنے کا سبب بنیں گی۔ شہداء کے اہلِ خانہ اور ساتھیوں نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے عہد کیا کہ وہ دشمن کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔






