کربلا ایک زندہ تحریک ہے، شہدائے راہ حق حسینی مشن کے علمبردار ہیں، مولانا مختار احمد امامی

17 اگست, 2026 19:44

شیعیت نیوز : کراچی میں گذشتہ شب مجلس وحدت مسلمین ضلع شرقی، دعا کمیٹی پاکستان اور اہلیان سولجر بازار کے اشتراک سے شہادت امام حسن عسکریؑ اور اہل حرمؑ کی مدینہ واپسی کے سلسلے میں تین روزہ سالانہ مرکزی الوداعی مجالس عزا کا آغاز ہو گیا ہے۔ خراسان روڈ پر منعقدہ پہلی مجلس میں "کربلائے عصر اور ہماری ذمہ داریاں” کے عنوان سے مولانا مختار احمد امامی نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں شہید عارف الحسینیؒ کے افکار اور استحکامِ پاکستان پر کانفرنس، سید ناصر عباس شیرازی کا خطاب

مولانا مختار احمد امامی نے کہا کہ کربلا صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ ایک زندہ تحریک اور نظریہ ہے جو آج بھی اہل حق کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے راہ حق امام حسینؑ کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں اور شہداء کا راستہ اگرچہ دشوار ہے مگر عزت کا راستہ ہے۔ امام حسینؑ کے حقیقی پیروکاروں کا شعار ہے کہ عزت کی موت ذلت کی زندگی سے بہتر ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ دین اسلام امام حسینؑ کی قربانیوں کے ذریعے ہم تک پہنچا ہے، ورنہ امامؑ کے لیے آسان راستہ خاموشی اختیار کرنا تھا، لیکن انہوں نے مشکل ترین راستے کا انتخاب کیا اور قیام کیا۔ مجلس میں دعا کمیٹی کے رہنما ناصر حسین الحسینی، نذر عباس، ضامن بھائی، مجلس وحدت مسلمین ضلع شرقی کے صدر فدا حسین، سوشل میڈیا سیکریٹری رضوان پنجوانی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

8:31 شام اگست 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔