لاہور میں شہید عارف الحسینیؒ کے افکار اور استحکامِ پاکستان پر کانفرنس، سید ناصر عباس شیرازی کا خطاب

17 اگست, 2026 19:40

شیعیت نیوز : لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع دیوان سلمان فارسی، محمدی مسجد حالی روڈ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور چیف آرگنائزر سید ناصر عباس شیرازی نے شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے افکار اور استحکامِ پاکستان کے موضوع پر ایک کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر متعدد معزز شخصیات نے شرکت کی جن میں سید امجد کاظمی ایڈووکیٹ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر برادر سید امین شیرازی، افسر رضا خان، سید علی رضا نقوی، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے فرزند سید دانش نقوی، علامہ سید غلام شبیر بخاری، کرنل (ر) سید عارف نقوی اور سید امیر عباس شیخ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سپاہ نے ٹرمپ کے خفیہ مذاکرات کے دعوے کو مسترد کر دیا، ایران مضبوط تر ہو کر ابھرا

سیمینار میں شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ہال مکمل طور پر بھرا ہوا تھا۔ اس سیمینار کی میزبانی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے کی، جبکہ امامیہ اسکائوٹس نے انتظامات میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس کانفرنس کا مقصد شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے افکار کو فروغ دینا اور پاکستان کے استحکام کے لیے اپنے کردار پر روشنی ڈالنا تھا۔

8:30 شام اگست 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔