ضلع کرم میں دہشت گردی کے خلاف کارروائی ہو، سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری کا حکام سے پُرزور مطالبہ
شیعیت نیوز : سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ضلع کرم میں مسلسل ہونے والے آئی ای ڈی دھماکوں اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکام سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ امن دشمن عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کرم میں پہلے ہی آمدورفت کا بنیادی راستہ طویل عرصے سے بند ہے، جبکہ لوئر کرم، صدہ اور دیگر علاقوں میں دہشت گرد حملے ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد ٹرمپ کی ایران کے خلاف تعاون کی اپیل، جنوبی کوریا کا انکار
سینیٹر نے حالیہ ڈرون حملے میں خواتین اور بچوں کے زخمی ہونے کے واقعات کو انتہائی افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ ضلع کرم کے عوام کو خوف و ہراس سے نجات دلائی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر امن دشمنوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بحال کرے۔







